بھارت کی سپریم کورٹ نے الیکٹورل بونڈز کے حوالے سے نامکمل معلومات پیش کرنے پر ریزرو بینک آف انڈیا کو سرزنش کی ہے۔
الیکٹورل بونڈز کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو عطیات دیے گئے تھے۔ متنازع قرار پانے پر یہ بونڈز کالعدم قرار دیے جاچکے ہیں۔
پانچ رکنی بینچ نے بھارت کے مرکزی بینک ریزرو بینک آف انڈیا کو نوٹس جاری کیا ہے جس پر 18 مارچ کو سماعت ہوگی۔
الیکٹورل بونڈز کے ذریعے 1368 کروڑ روپے سیاسی جماعتوں کو دیے گئے تھے۔ ان بونڈز کو خریدنے والوں میں مائننگ جاینٹ ’ویدانتا‘، ایئر ٹیل اور لاٹری کنگ ’گیمنگ فیوچر‘ بھی شامل تھے۔
اسٹیل ٹائیکون لکشمی متل نے ذاتی حیثیت میں 35 کروڑ روپے کا عطیہ دیا تھا۔