Aaj Logo

شائع 15 مارچ 2024 12:39pm

پنجاب کے 3 ماہ کے بجٹ میں صحت کیلئے35 ارب، تعلیم کیلئے 37 ارب سے زائد مختص

پنجاب کے آئندہ تین ماہ کی بجٹ تجاویز تیار کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق 42 سیکٹرز کے تحت 280 ارب روپے مختص کرنے کی تجاویز ہیں۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں سڑکوں کیلئے 48 ارب 55 کروڑ 91 لاکھ روپے مختص کرنےکی تجویز ہے۔

اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کیلئے 35 ارب 29 کروڑ91 لاکھ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ اربن ڈویلپمنٹ کیلئے 17 ارب 70 کروڑ 71 لاکھ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

پبلک بلڈ نگز کیلئے 12 ارب 13 کروڑ، ایگر یکلچر کیلئے 5 ارب 34 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکول ایجوکیشن کیلئے 23 ارب 50 کروڑ روپے اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کیلئے 14ارب 41 کروڑ مختص کرنے کی تجایز ہیں۔

پنجاب کے آئندہ تین ماہ کی بجٹ تجاویز کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اریگیشن کیلئے 8 ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جب کہ فاریسٹری کیلئے ایک ارب 70 کروڑ اور اوقاف کیلئے ایک ارب 10کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

Read Comments