سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اب نامزد امیدواروں کی فہرست سامنے آنا شروع ہوگئی۔ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 19 مارچ کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 مارچ تک دائر کی جا سکیں گی۔
چاروں صوبوں سے سینیٹ کی 7 ،7 جنرل، دو 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔ پنجاب اور سندھ سے ایک ایک اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہو گا جبکہ اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہو گا۔
سینیٹ الیکشن کیلئے ہفتے کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز تھا۔
اتوار کو الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔
الیکںشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 42 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے،7 جنرل نشستوں کے لیے 25 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔
2 ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے 10 امیدواروں جب کہ 2 خواتین نشستوں کے لیے 7 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔
الیکںشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید ، نورالحق قادری، فدا محمد، عرفان سلیم، عائشہ بانو، روبینہ خالد نامزد امیدوار ہیں۔
پنجاب میں سینیٹ کی بارہ نشستوں پر کل 28 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ سات جنرل نشستوں پر 17 امیدوار نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
پنجاب میں سینیٹ جنرل نشستوں پر محسن نقوی، محمد اورنگزیب اعجاز منہاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
ولید اقبال ،وسیم شہزاد، احد چیمہ نے جنرل نشستوں پرکاغذات نامزدگی جمع کرائے، پرویز رشید، حامد خان بھی جنرل نشستوں پرکاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں شامل ہیں۔
خواتین کی دونشستوں پرکل پانچ امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے، صنم جاوید، فائزہ احمد، انوشےرحمان نےخواتین کی نشستوں پرکاغذات جمع کرائے۔
ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پرتین امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے، ڈاکٹر یاسمین راشد، مصطفےرمدے نے ٹیکنوکریٹس کی نشست پرکاغذات جمع کرائے، 1 اقلیتی نشست پرطارق جاوید اورآصف عاشق نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
سندھ کی 12 نشستوں پر پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اور آزاد سمیت 33 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جنرل نشستوں پر 20، خواتین اور ٹیکنوکریٹ پر 5، 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اقلیت کی نشست پر 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
خیبرپختونخوا کی 7 جنرل نشستوں کے لئے کل 25 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لئے 10 امیداواروں نے کاغذات نامزدرگی فارم جمع کئے ہیں، خواتین کی 2 نشستوں نے کے لئے 7 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں۔
ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے لئے اعظم خان سواتی، قاضی محمد انور ایڈوکیٹ ، وقار احمد قاضی، ڈاکٹر حماد محمود چیمہ، خالد مسعود، فضل حنان ، دلاور خان، قیصر خان، نور الحق قادری اور سید ارشاد حسین کاغذات جمع کئے ہیں۔
جنرل نشستوں کے لئے عرفان سلیم ، محمد طلحہ محمود، دلاور خان ، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، اظہر قاضی مشوانی، نیاز احمد، وقاص اورکزئی ، فضل حنان، اصف اقبال، اعظم خان سواتی نے کاغذات جمع کئے ہیں۔
جنرل نشستوں کے لئے مراد سعید، فیض الرحمان، خرم ذیشان، عطاءالحق، مسعود الرحمان، شفقت آیاز نے کاغذات جمع کئے۔
جنرل نشستوں کے لئے آصف رفیق، محمود خان، نور الحق قادری، محمد نسیم، سجاد حسین، تاج محمد آفریدی، احمد مصطفی، اور فدامحمد نے کاغذات جمع کئے۔
خواتین کی 2 نشستوں کے لئے مہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز، روبینہ خالد، شازیہ، سیدہ طاہرہ بخاری اور حامدہ شاہد شامل ہیں۔
بلوچستان سے سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ، بلوچستان سے 11 نشستوں کیلئے 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔
بلوچستان سے کل 36 امیدواروں نے سینیٹ کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ جن میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی خان، سابق نگران صوبائی وزیر امان اللہ کندرانی، سابق سینیٹر کہدا بابر، سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی شامل ہیں۔
جےیو آئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء جان بلیدی، چنگیز جمالی، رکن بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی سمیت دیگر شامل ہیں۔
سینیٹ کی پنجاب اور سندھ کی 12، 12، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی 11،11 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔
پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لیے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
جنرل نشست پر رانا محمود الحسن ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے، ٹیکنوکریٹ نشت پراسحاق ڈارن لیگ اورپیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔
سابق وزیراعلی محمود خان نے پی ٹی آئی پی سے سینٹ کے لئے کاغذات جمع کرا دیے، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ٹیکنوکریٹ کے امیدوارسردارمصروف کے کاغذات پراعتراض عائد کر دیا گیا۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق سردارمصروف کے پاس مطلوبہ پیشہ ورانہ تجربہ نہیں ہے۔
ایس آئی سی نےایڈوکیٹ انصرکیانی کے کاغذات جمع کروا دیے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے طلال چوہدری کو پارٹی کی طرف سے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔
اقلیتی نشست پرطاہرخلیل سندھو نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔
صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 19 مارچ 2024 تک مکمل کرلی جائے گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 26 مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔
نامزد امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 17 مارچ کو جاری کی جائے گی اور کاغذات کی جانچ پڑتال 19 مارچ کو ہوگی۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 مارچ تک دائر کی جا سکیں گی، اپلیٹ ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے جبکہ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 26 مارچ کو جاری ہوگی۔ 27مارچ تک امیدوار دستبردار ہو سکتے ہیں۔ پولنگ 2 اپریل کی صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔
سینیٹ کی خالی ہونے والی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کوہوگی
الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کافیصلہ
صوبائی الیکشن کمیشن کے ہفتہ کی صبح جاری تفصیلات کے مطابق 78 امیدواروں نے 173 کاغذات وصول کئے۔
ترجمان کے مطابق انوارالحق کاکڑ اور امان اللہ کندرانی کے کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے۔
کاغذات حاصل کرنے والوں میں پی پی صوبائی صدر چنگیزجمالی، صابربلوچ ، نعمت زہری، نوابزادہ سیف اللہ مگسی اور روزی خان کاکڑ شامل ہیں۔
ن لیگ کے شازیب درانی، اورنگ زیب کھیتران نے بھی کاغذات وصول کئے۔ بی اے پی سے کہدہ بابر، اعجاز سنجرانی، مبین خلجی شامل ہیں۔ نیشنل پارٹی کےجان بلیدی نے بھی کاغذات وصول کیے، جب کہ جے یوآئی کے مولانا عبدالواسع نے بھی کاغذات وصول کیے ہیں۔