امریکی سینیٹ کے قائدِ ایوان اور امریکا کے بلند ترین اعلیٰ ترین یہودی سیاست دان چِک شُومر نے اسرائیل سے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں چَک شومر نے کہا کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت غزہ میں بہت بڑے پیمانے پر جانی نقصان کو اہمیت نہیں دے رہی۔ یہ حکومت اسرائیل کی ضرورت کے مطابق نہیں۔
چَک شومر کا کہنا تھا کہ لاقانونیت اور نراجیت پھیلنے کی صورت میں اسرائیل اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا۔
امریکی صدر جو بائیڈن بھی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی طرزِ فکر و عمل سے مکمل متفق نہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اسرائیل کی مدد کرنے سے زیادہ اُسے تکلیف دینے والے اقدامات کر رہے ہیں تاہم وہ بھی بنیامین نیتن یاہو کو ہٹانے کے لیے تیار نہیں۔