وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بہترین کابینہ تشکیل دیں گے، گڈ گورننس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر کے جلد کابینہ بنائیں گے، آئندہ بجٹ میں عوامی مفادات کو ترجیح دیں گے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات خاش اسلوبی سے ہوئے، ہم شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے حامی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔