Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2024 09:36pm

لاہور میں ایک کروڑ 58 لاکھ کے سونے کی ڈکیتی

لاہور میں 80 تولہ سونے کی ڈکیتی ڈاکوؤن نے گھر میں گھد کر واردات کی شیخوپورہ میں بھی ڈاکوؤں نے شہر سی 10 لاکھ روپے چھین لئے جبکہ کراچی میں خاتون ڈکیت نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری سے 7 لاکھ روپے لوٹ لئے۔

لاہور تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں ایک گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات سامنے آئیڈاکوؤں نےامتیازنامی شہری کے گھر سے 80 تولےسونا لوٹ لیا، شہری کے مطابق ڈاکوؤں نے ایک کروڑ 58 لاکھ کا سونا لوٹا لیا، شہری نے ڈکیتی واردات کی درخواست تھانہ ہربنس پورہ میں درج کروا دی ہے۔

ادھر شیخوپورہ میں دو مسلح ڈکیت شاہد نظیر نامی شہری سے 10 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے، جاتے جاتے ملزمان نے شہری کو شدد کا نشانہ بھی بنایا، شاہد نامی شہری کے دانت بھی توڑ دٸیے۔ شہری کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکو کیری ڈبے پر سوار تھے۔

دوسری جانب کراچی کا علاقہ بھینس کالونی ڈاکوؤں کا گڑھ بن گیا، خاتون ڈکیت نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری سے لوٹ مار کی۔ مسلح افراد نے شہری سے7 لاکھ روپےچھین لئے۔

تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل پر خاتون سمیت تین ڈاکوں نے واردات کی، ڈاکوؤں نے واردات سے پہلے خاتون ڈکیت کو اپنے ساتھی ڈاکو کی موٹرسائیکل پر بیٹھایا، خاتون ساتھی ڈاکو سمیت شہری کے پیچھے گلی میں آئے، ڈاکوؤں نے گلی میں آتے ہی اسلحہ دیکھایا شہری کی موٹرسائیکل روکی اور اسلحہ کے زور پر شہری سے سات لاکھ روپے چھینے کر با آسانی فرار ہو گئے۔

شہری کہتے ہیں کہ بھینس کالونی میں آئےدن کی ڈکیتی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے کہ بھینس کالونی میں دو مہینوں میں اب تک 25سے زائد وارداتیں ہو چکی ہیں۔

Read Comments