وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاتی امراء سے بزرعیہ ہیلی کاپٹر آفس جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز جاتی امراء سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس پہنچی تھیں۔
جاتی امراء روڈ نہر کی ایک سائیڈ زیر تعمیر ہونے کے باعث بند ہے، جبکہ دوسری سائیڈ کو دوطرفہ ٹریفک کیلئے چلایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے وزیراعلیٰ کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کا مشورہ دیا گیا۔
جس کے بعد خبریں چل پڑیں کہ مریم نواز نے گھر سے بزریعہ ہیلی کاپٹر دفتر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس خبر کا اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے تردید کی ہے۔
مریم نواز نے جیو کی خبر کا اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’ناٹ ٹرو! (سچ نہیں ہے)‘۔
اس حوالے سے پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سیکورٹی وجوہات پر بدھ کے روز ہیلی کاپٹر پر آفس آئیں، مریم نواز سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے آفس آنے کیلئے کبھی کبھی ہیلی کاپٹر استعمال کیا کریں گی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ہیلی کاپٹر گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں لینڈ کیا تھا۔