انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کمی دیکھنے میں آئی۔
اس کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278.50 روپے پر آگئی ہے۔
گذشتہ روز بھی روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر سستا ہوا تھا۔
گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوا تھا اقور کاروبار اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 79 پیسے تھی۔
ماہرین کے مطابق تجارتی وصنعتی شعبوں میں آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے حوالے سے ممکنہ سخت شرائط اورمعاشی مستقبل کو لیکر اضطراب برقرار ہے۔
نئے وزیر خزانہ بھی کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف کا نیا پروگرام طویل مدتی اور زیادہ مالیت کا ہوگا۔
قرضے کی آخری قسط کے اجراء کے لیے پاکستان کی جانب سے مطلوبہ شرائط پہلے ہی کیے جانے سے اجراء کی توقعات یقینی ہیں۔