پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کے خلاف تھانہ بنی گالا میں درج مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کر دی۔
فیصل جاوید کے خلاف دھمکانے اور جھگڑا کرنے کے کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی، فیصل جاوید اپنے وکیل سردار مصروف کے ساتھ عدالت پیش ہوئے۔
وکیل صفائی سردار مصروف نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تاریخ ہے، دستاویزات دیکھنے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ آج فیصل جاوید پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ ہے۔
عدالت نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی۔
عدالت نے فیصل جاوید کے خلاف کیس میں 13 مئی کو گواہان کے بیانات طلب کرلیے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید پر تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔