بالاکوٹ میں درزیوں سمیت تاجر برادری غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔
احتجاج کے باعث شاہراہ کاغان کو ایوب پل سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔
روڈ بند ہونے کے باعث پل کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
تاجروں نے کہا کہ 16 ، 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرکے معاشی قتل کیا جارہا ہے۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ایس ڈی او تاجروں کو مطمئن کرنے کی بجائے دفتر سے چلے گئے۔
ٹیلر یونین نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوڈ شیڈنگ ہمارے ساتھ ظلم ہوگا۔
احتجاج کے شرکاء نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے رات گیارہ سے دوسرے روز شام تک بجلی بند کردی جاتی ہے۔
مظاہرین نے واپڈا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ایس ڈی او کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔