Aaj Logo

شائع 11 مارچ 2024 02:50pm

آصفہ بھٹو زرداری کے اس سبز لباس کی قیمت کیا ہے؟

Welcome

گزشتہ روز ایوان صدر میں منعقدہ نومنتخب صدرآصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں ان کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے پروقار انداز نے سب کی توجہ سمیٹی۔ وہ اپنے لُک سے والدہ کی یاد دلا رہی تھیں۔

ایوان صدر میں تقریب حلف برداری کے دوران والد کے ساتھ ساتھ رہنے والی آصفہ نے گہرے سبز رنگ کا انتخاب کیا تھا۔

بائیں کندھے پرشال بھی ڈالے ہوئے آصفہ نے بالکل اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی طرح سر پر سفید دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا۔

آصفہ کے اسٹائل سینس نے سبھی کی توجہ حاصل کی۔

آصفہ بھٹو نے تقریب حلف برداری کے لیے معروف پاکستانی ڈیزائنر ’ثانیہ مسکاتیہ‘ کے ڈیزائن کردہ جوڑے کا انتخاب کیا تھا۔

ثانیہ مسکاتیہ کی آفیشل ویب سائٹ پر اس برانڈڈ جوڑے کی قیمت 29 ہزار500 روپے درج ہے۔

سلک سے تیار کردہ اس لباس پر ڈیجیٹل ڈیزائن پرنٹڈ ہے۔

Read Comments