پشاور کے بورڈ بازار دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، زخمی مبینہ دہشت گرد کو ہوش آگیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے بورڈ بازار کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے مبینہ دہشت گرد کو ہوش آگیا۔
پولیس کے مطابق زخمی دہشت گرد اسپتال میں زیرعلاج ہے، زخمی دہشت گرد کا بیان آج قلمبند کرنے کا امکان ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا، دھماکا بارودی مواد منتقل کرتے وقت ہوا تھا، دھماکے میں موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔