کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی دیکھی گئی، دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
انٹر بینک میں لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279.07 روپے پر بند ہوئی۔
دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔
صبح کے وقت دورانِ ٹریڈنگ 100انڈیکس 190 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار990 ہوگیا۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں 38 پوائنٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 65 ہزار 755 پوائنٹس پر بند ہوا۔