Aaj Logo

شائع 11 مارچ 2024 09:36am

گھوٹکی : قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں کی مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد پولیس مقابلہ

Welcome

گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں کی جانب سے مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور مقابلہ شروع ہوگیا۔

ایس ایس پی انورکھتران نے فائرنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ گھوٹکی کیڈٹ کالج کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے مال بردار گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹائر پھٹ گئے۔

ایس ایس پی کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ٹرک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے فوری بعد گھوٹکی پولیس موقع پر پہنچی اور ڈاکوؤں کے ساتھ بیس منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

انورکھتران کا کہنا تھا کہ گھوٹکی پولیس کے ویگو ڈالے کو گولیاں لگیں، تاہم اہلکار محفوظ رہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گھوٹکی پولیس نے دریائے سندھ کے حفاظتی بند پر ناکہ بندی کرلی ہے۔

Read Comments