برطانوی شاہی خاندان کی بہو کیٹ نے اپنی پیٹ کی سرجری پر عوام کی جانب سے دعاؤں پر شکریہ ادا کیا ہے، جبکہ شاہی خاندان کی بہو سے قبل کنگ چارلس کی بیماری کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پیٹ کی سرجری کرانے کے بعد اب باضابطہ طور پر کیٹ پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیٹ مڈلٹن کی جانب سےعوام کا شکریہ ادا کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ میں آپ کی نیک خواہشات اور مسلسل تعاون کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔
تصویر بھی کیٹ کے شوہر اور شہزادے ولیم نے لی تھی، جس میں کیٹ اپنے تینون بچوں کے ہمراہ دکھائی دے رہی ہیں۔ سرجری کے 2 ماہ بعد تک کیٹ کو آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔
جس کے بعد وہ اب منظر عام پر آئی ہیں، جبکہ سرجری کے بعد بھی شاہی خاندان کی بہو 2 ہفتے تک اسپتال میں ایڈمٹ رہیں، غیر کینسر مگر غیر متعین صورتحال کی سرجری جنوری میں ہوئی تھی۔
دوسری جانب کینسینگٹن پیلیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہی خاندان کی بہو ایسٹر کے بعد تک بھی اپنی سرکاری ذمہ داریاں نہیں نبھا پائیں گی۔
شاہی خاندان کی بہو کی سرجری اسی دن تھی، جس دن 75 سالہ کنگ چارلس کو کینسر کے علاج کے باعث اسپتال لے جایا جا رہا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کنگ چارلس کی میڈیکل ٹیمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کنگ چارلس میں غیر تعین کینسر کی قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔