Aaj Logo

شائع 09 مارچ 2024 10:07pm

جادوئی شربت جو روزہ دار میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا

ویسے تو روزہ رکھنے کے بہت سے روحانی، طبی اور جسمانی فوائد ہیں، لیکن رمضان میں پورا دن پیاسے رہنے سے کبھی نہ کبھی جسم میں پانی کی کمی پیدا ہو ہی جاتی ہے، خاص طور رمضان جب گرمیوں میں ہوں۔ لیکن ایک شربت ایسا ہے جو افطار میں پی لیا جائے تو بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔

افطار میں تربوز کا شربت تیز گرمی میں ٹھنڈک دینے کا کام کرتا ہے۔ اسے آپ آسانی سے گھر میں خود بھی بنا سکتے ہیں۔

گرمیوں میں روزوں کے دوران ہمارے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ موسم کی شدت کے ساتھ معمولاتِ زندگی انجام دینے کے دوران پسینے نکلتا ہے۔

تربوز میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ غذائی اجزاء، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔

ان تمام فوائد کے علاوہ تربوز جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔

ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ تربوز میں کولین نامی جزو ہوتا ہے جو جلد کو متاثر کرنے والی سوجن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جبکہ تربوز کے جوس میں شامل وٹامن اے جلد کو نم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

افطار کے فوراً بعد سگریٹ نوشی جان لیوا بھی ہوسکتی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں موجود وٹامن سی کی بڑی تعداد کولیجن کی تیاری میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور جلد کی صحت کو فائدہ پہنچاتی ہے جبکہ اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار جلد پر عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

تربوز میں وٹامن بی ون، بی سکس اور وٹامن اے کے علاوہ فائبر، بیٹا کیروٹین اور وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے، جس کی بدولت آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ختم ہوتے ہیں، ساتھ ہی جلد پر تربوز لگانے سے جلد کے داغ ، دھبوں اور مہاسوں سے بھی نجات ملتی ہے اور انفیکشن سے بھی راحت ہوتی ہے۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ تربوز کا شربت کیسے بنائیں۔

اجزا

تربوز 250 گرام، ایک کٹا ہوا کھیرا، پودینہ کی 8 سے 10 پتیاں، ایک لیموں، آدھا چمچ چاٹ مصالحہ، سوڈا واٹر چوتھائی کپ۔

بنانے کی ترکیب کی بات کریں تو سب سے پہلے ایک جار لیں اور اس میں تربوز، پودینہ کی پتیاں، لیموں کا رس، کھیرا اور چاٹ مصالحہ ملا لیں، پھر اسے بلینڈر کی مدد سے بلینڈ کر لیں۔

اپنی افطار میں ان غذاؤں کو ضرور شامل کریں

بلینڈ کرنے کے بعد اسے چھننی سے چھان کر گلاس میں جوس کو نکال لیں۔ اب اس میں آپ سوڈا واٹر ملا دیں۔

آپ کا تربوز کا شربت بن کر تیار ہو گیا ہے، اگر آپ کو مصالحہ کم لگتا ہے تو حسب ذائقہ آپ ملا سکتے ہیں۔

Read Comments