وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے سوئی سدرن گیس کمپنی اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سربراہان کی ملاقات کی ہے
کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان کی جی ایم سوئی سدرن کو ہدایت کر دی ہے۔
جبکہ رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی بندش سے گریز کیا جائے، میر سرفراز بگٹی کی کیسکو اور ایس ایس جی کو ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے کہنا تھا کہ سحر و افطار کے وقت ہر صورت گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، زرعی شعبے کو درپیش برقی مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جائے۔
جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کیسکو چیف کو زمینداروں کے ساتھ مل بیٹھ کر بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جبکہ آئندہ ہفتے اجلاس میں پیش رفت سے متعلق جامع رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔