یہ حقیقت ہے کہ تیز پات اپنی تیز خوشبو کی وجہ سے کچن کا ایک اہم حصہ ہے ۔ لیکن اب وہ کھانوں میں ذائقے کو ہی نہیں ابھارتا ہے ،بلکہ ایک کوالٹی نیند لانےمیں بھی مددگار بن گیاہے۔
حال ہی میں ایکی نئی تحقیق سامنے آئی ہے ،جس کے مطابق تیزپات کا استعمال پرسکون نیند لاتا ہے ۔ اس لئے اب یہ مصالحہ جات کچن میں ہی نہیں بیڈ روم میں بھی اپنی خوشبو کا جادو جگائے گا۔
ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بعض اوقات گھریلو ری میڈیز زیادہ کار آمد رہتی ہیں۔ کیونکہ ان پر کم خرچ ہوتا ہے اور وہ سائیڈ افیکٹ بھی نہیں رکھتی ہیں ۔اس لئے ایسی راتوں میں جب نیند ایک خواب کی مانند ہو ،تیز پات کی تیزخوشبو آپ کے اس خواب کو تعبیر دے گی۔
ایک تیز پات کو اپنے تکیے کے نیچے رکھیں اور گہری اور پر سکون نیند کامزہ لیں۔یہ قدرتی ری میڈی ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے ۔ اور ذہن و جسم دونوں کے لئے جادوئی کام کرتی ہے ۔
اس کی تر کیب اںتہائی سادہ اور آسان ہے ۔کچھ خشک تیز پات کے پتے لیں اور انہیں اچھی طرح دھو نے کے بعد قدرتی ہوا میں دس دن تک سوکھنے دیں ۔
اب ایک یا دو تیز پات کے پتے رات کو سوتے وقت اپنے تکیے کے نیچے رکھ دیں ۔ اور پرسکون نیند کا مزہ لیں۔
اس مفید ٹپ کو اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ ضرور شیئر کریں تا کہ وہ بھی اس کی افادیت سے فائدہ اٹھا سکیں۔