خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ خواتین گھروں میں بیٹھ کر نہ روئیں بلکہ دنیا میں نکلیں اور مشکلات کا سامنا کریں ۔
آج نیوز سے گفتگو میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ علامت کے طور پر منانا خواتین کیلئے ایک دن منانا اچھی چیز ہے لیکن میں تو اپنی زندگی میں روز ویمنز ڈے مناتی ہوں ۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم علامتی طور پر دیگر دنوں کو مناتے ہے اسی طرح ویمن ڈے منانے سے مثبت پیغام جاتا ہے ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ خوارین کو چاہیے کہ گھروں سے نکلیں دنیا میں اپنی ہمت بنائیں اور کامیابی کی طرف جائیں صرف میں گھر میں بیٹھ کر رونے اور شکایت سے بہتر ہے کچھ کریں ۔
ویمن ایمپاورمنٹ اپنے اندر سے آتا ہے دوسروں کو الزام نہ دیں اپنے آپ کو اندر سے مضبوط کریں کیونکہ با اختیار خاتون وہ ہوتی ہے جو تعلیم حاصل کرتی ہے، مشکالات کا سامنا کرتی ہیں اور کچھ سیکھنے کی جستجو رکھتی ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں کو الزام دینا سب سے آسان کام ہے لیکن محنت کرنا مشکل کام ہے اس محنت کریں اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں ۔