Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 11:36pm

پسند کی شادی جان لے گئی، بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

اوکاڑہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات کا واقعہ سامنے آگیا، اوکاڑہ کے نواحی گاوں 39 تھری آر میں بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ اسماء دو ماہ قبل رمضان نامی نوجوان کے ساتھ نکاح کر کے چلی گئی تھی بعد ازاں پنچایت کے ذریعے اسماء کو ورثہ اپنے گھر لے آئے، اوکاڑہ ورثہ نے باقاعدہ طور پر اسماء کو رخصت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

18 سالہ مقتولہ اسماء کی آج رخصتی تھی کی رخصتی سے قبل اس کے چھوٹے بھائی علی خان نے بہن اسماء کو قتل کر دیا۔ قتل کے بعد ملزم فرار ہو گیا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر کے ایس ایچ او چوہدری محمد سرور پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور چھاپہ مارتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا،

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال اوکاڑہ منتقل کرکے کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب حویلی لکھا کے علاقے مال منڈی کے رہائشی معین صابر نے قریبی رشتہ دار ساجدہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا مقتول 3 بچوں کی ماں تھی

پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments