سوئی ناردرن گیس نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، سحری اور افطاری کے وقت بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق سحری کے لیے رات ڈھائی سے صبح 8 اور افطاری کے لیے سہ پہر 3 سے رات 10 تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی، گیس پریشر کے مسائل کے حل کے لیے مانیٹرنگ ٹیمز تشکیل دے دی گئیں۔
رمضان المبارک میں گیس پریشر کے مسائل کے حل کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے۔
صارفین گیس پریشر یا فراہمی کے حوالے سے شکایات کے لیے 1199 پر کال کرسکتے ہیں۔