اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی پشاور ہائی کورٹ نے چھ مقدمات میں راہداری ضمانت منظور کرلی ہے۔
عمرب ایوب جمعہ کو پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے سامنے پیش ہو گئے۔
پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی 14 اپریل تک 6 مقدمات میں سفری ضمانت منظورکرلی۔
عمرایوب کے خلاف پنجاب کے شہروں میانوالی، فیصل آباد اور لاہور میں مقدمات درج ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رہنما کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مختلف مقامات پر 95 بوگس مقدمات درج ہیں۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود، پرویزالٰہی کوجیلوں سے نکالنا ہے۔
اس حوالے سے قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب میں جعلی حکومت بنائی گئی ہے، صدر کے انتخابات غیر، قانونی اور غیر آئینی ہو رہے ہیں، خواتین کی مخصوص نشستوں کافیصلہ بھی ہمارے حق میں آئے گا۔
واضح رہے عمران خان نےعمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی گئی تھی۔
اس موقع پر چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کہا کہ خواتین کی نشستوں کے حوالے سے سندھ اور پشاور کی ہائی کورٹس میں جائیں گے۔
ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے سابق صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا اور رہنما تحریک انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔