خواتین کا عالمی دن آج جمعہ کو دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 8 مارچ کوصنفی مساوات ،سیاست اور اکنامکس سےلے کر ثقافت اور سائنس کے میدان تک زندگی کے ہر شعبےمیں خواتین کی شمولیت کا اعتراف اور خواتین کے معاشرتی ناانصافی، تشدداور بدسلوکی کی مخالفت کے طور پر منایا جاتا ہے ۔
یہ نظاماتی رکاوٹوں، خواتین کے حقوق کی ترویج اور انکی ترقی اور خوشحالی پر اجتماعی سیشن کے لئے بھی منایا جاتا ہے۔
بین الاقوامی طور پر وومین ڈے دنیا بھر میں خواتین کی یکجہتی کی علامت ہے ۔
لیکن اکثر خواتین کو شکایت رہتی ہے کہ ان کے شریک حیات جذبات کے اظہار میں کنجوسی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
اس وومن دے پر اپنی زندگی میں شامل خواتین کی سپورٹ ، طاقت ور شناخت دینے پر ان کی شکر گذاری کا اظہار کریں۔ خواہ وہ سادے الفاظ میں شکریہ کہنا ہی کیوں نہ ہو۔ اس طرح ہم ان کے قیمتی کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،جو انہوں نے زندگیوں اور کمیونٹیز کی تشکیل کے لئے کیں ۔
ہہاں ہم آپ کو ان کی کاوشوں کوسراہنے کے چند طاقت ور جملے بتائیں گے۔
خواتین اکثر زندگی کے چیلنجوں کابڑی بہادری سے سامنا کرتی ہیں ، چاہے وہ ان کی ذاتی زندگی ہویا پیشہ ورانہ خدمات ہوں ۔ ان کی اس خدمات کا جو انہوں نے اپنی ہمت اور حوصلےسے کیا شکریہ ادا کریں۔
مہربانی اور ہمدردی وہ جذبہ ہے جو خوا تین اپنے ارد گرد رہنے والوں کی ہمت اور حوصلہ افٖزائی کے لئے تخلیق کرتی ہیں۔
ان کی اس کاوشوں کو پہچانیں اور معاشرے ، کمیونٹی اور تعلقات میں ہمدردی اور پیار کے جذبات میں ان کے کردار کو سرا ہیں ۔
خواتین اکثر اپنے تجربات اور مشاہدات کے ذریعے قیمتی رہنمائی اور ذہانت مہیا کرتی ہیں ۔ انکے اس مشوروں اور پہچان کا شکریہ ادا کریں ،جنہوں نے آپ کی ذاتی نشونما ، فیصلوں ، اور اپنی ذات کی شناخت پر گہرا تاثر چھوڑا ۔
ذاتی ذندگی ہو یا کیریئر کا معاملہ ہو ، خواتین اپنے مقاصد اور ترجیحات کے حصول کے لئے ہمیشہ سخت محنت اور لگن سے کام کرتی ہیں۔
ان کی اس جدوجہد اور قربانیوں پر جو انہوں نے اپنے مقاصد کے لئے کیں ۔تشکر کے اظہار کے طور پر کہا گیا ایک جملہ انکی زندگی بھر کی تھکان اتارنے لے لئے کافی ہوگا۔
ان کی ان گنت محبت اور سپورٹ پر جو انہوں نے تعلقات کی مضبوطی کے لئے کی، ان کا شکریہ ادا کریں ۔
ایک چیلنجینگ اور تنگ معاشرے میں خواتین کا بہادری سے اپنے یقین اورخوابوں کے حصول کے لئے مقابلہ کرنا آسان کام نہیں ہے۔ ان کی یہ بہادری اور نڈر پن معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لاتا ہے ۔
خواتین کی انفرادیت ، صداقت دوسروں کوبھی ایسا کرنے پر اکساتی ہے ۔ ان کی اس انفرادیت ، حوصلہ افزائی کو سیلیبریٹ کریں ،بغیر کسی معذرت اور بہانے کے ۔