سربراہ پلڈاٹ احمدبلال محبوب کی آج نیوز کے پروگرام ’’دس‘‘ میں گفتگو،احمدبلال محبوب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ فارم45کی وجہ سےسرورڈاؤن ہوگیا، فارم 45 ہٹانے سے مزید سوالات جنم لے رہے ہیں۔
احمدبلال محبوب نے کہا کہ 2018میں آرٹی ایس بیٹھنےسےہمیں سبق سیکھناچاہیئےتھا، الیکشن کمیشن بھی اپنابنیادی کردارادانہیں کرسکا ہے۔
احمدبلال محبوب کا مذید کہنا تھا کہ ہماراٹرن آؤٹ دنیا میں سب سےکم ٹرن آؤٹ ہے، ٹرن آؤٹ کم ہوناافسوس ناک صورتحال ہے، انتخابی نتائج میں تاخیربھی خرابی کاباعث ہے مخصوص نشستوں کااعلان بھی وقت پر نہیں کیاگیا، اگر بہتری نہ آئی تو ووٹرز کا اعتماد اٹھ جائے گا۔