Aaj Logo

شائع 07 مارچ 2024 06:24pm

ٹک ٹاک کے نئے پروگرام سے پیسے کمانا اب مزید آسان

مشہور سوشل میڈیا ویڈیو پلیٹ فارم ”ٹک ٹاک“ نے صارفین کیلئے پیسے کمانے کے حوالے سے نیا اعلان کر دیا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نیا پروگرام شروع کیا گیا ہے، جس میں اب صارفین باآسانی پیسے کما سکتے ہیں۔

کمپنی نے اس نئے پروگرام کو ”Creator Rewards“ کا نام دیا ہے، جس کے تحت مخصوص کنڈیشنز کو پورا کر کے صارفین گھر بیٹھے پیسے کمائیں گے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال بیٹا ورژن میں Creativity Program متعارف کرایا تھا، کمپنی کے مطابق اس پروگرام سے کافی کامیابی ملی، جس سے کمپنی کو گزشتہ 6 ماہ میں کُل 250 فیصد ریونیو ملا۔

تاہم اب Creator Rewards پرگرام کے نام سے ایک نیا پروگرام شروع کیا جائے گا، جس کے تحت صارفین باآسانی پیسے کما سکیں گے، لیکن پروگرام کے لیے وہی صارفین اہل ہوں گے جو کہ اوریجنل کانٹینٹ کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔

اس کی Optimization چار چیزوں پر ہوگی، جن میں آریجنل کانٹینٹ، ویڈیو کی پلے ڈیوریشن، سرچ ویلیو اور آڈینس کی اینگیجمنٹ شامل ہے۔

اس پروگرام کے تحت وہی صارفین پیسے کما سکیں گے، جن کی ویڈیو کا دوارنیہ ایک منٹ سے زائد ہوگا، جبکہ اکاؤنٹ پر کم سے کم 10 ہزار فالوورز ہونا لازمی ہے، اور گزشتہ ایک ماہ کی ویڈیوز پر ایک لاکھ ویوز بھی ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کریٹیر فنڈز سے پیسے کمانے والوں پر ویڈیو کے دورانیے کی پابندی عائد نہیں تھی۔

Read Comments