Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 مارچ 2024 07:00pm

کچے میں ڈاکوؤں نے ریسکیو اہلکار کو اغواء کرلیا، ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ

کچے کےعلاقے میں ڈاکووں نے ریسکیو1122 کے اہلکارکوتاوان کیلیےاغواکرلیا ۔ملزمان نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔اہل خانہ نےمغوی کی بازیابی کےلیے چندہ جمع کرنا شروع کردیا۔

15فروری کی شام کو بہاولپورکچےکےعلاقے میں ڈاکووں نےریسکیواہلکارسلیم ہاشمی کو اغوا کرلیا۔ پھراہل خانہ سے مغوی کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپےتاوان طلب کرلیا۔

اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے نہ ملنے پر ملزمان نے مغوی کی زنجیروں میں جکڑی ویڈیو بھی اہل خانہ کو بھیجی، جس میں وہ رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے ادا کرنے کی التجا کررہا ہے۔

اہلخانہ نے فوری پولیس سے رابطہ کیا جس پر بہاولپورپولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ اہلخانہ نے تاوان کی رقم ایک کروڑ روپے نہ ہونے پر اہل خانہ نے چندہ اکٹھا کرنا شروع کردیا۔

دوسری طرف ریسکیوحکام نے مغوی اہلکارکی بازیابی کےلیے پنجاب پولیس کوخط لکھ دیا کہ مغوی اہلکارکی رہائی کےلیے تمام ممکن اقدامات اٹھائےجائیں۔

ادھربہاولپور پولیس ٹیم ملزم کی بازیابی کیلئے سرگرم ہوگئی ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر اسپیشل آپریشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مغوی کو جلد ہی بازیاب کروالیا جائے گا۔

ریسکیوحکام کا کہناہے کہ سلیم ہاشمی کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

ریسکیواہلکارسلیم ہاشمی کو15فروری کی شام کو کچے کے علاقے سے اغواکیاگیاتھا۔

Read Comments