قطر ایئرویز نے ہولوگرافک ورچوئل کیبن کریو (اسیئر ہوسٹیس، ایئر اسٹیوارڈ) متعارف کرادیا ہے۔ یہ عملہ مسافروں کو راہ نمائی اور مدد کرے گا۔ یہ منفرد تجربہ کرنے والی وہ پہلی ایئر لائن ہے۔
حال ہی میں آئی ٹی بی برلن نامی شو میں قطر ایئر ویز کے تیار کردہ پروگرام ’سما‘ نے سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
سفر اور سیاحت کے حوالے سے منعقد کیے جانے والی اس سب سے بڑی نمائش میں قطر کے پیش کردہ ماڈیول نے نمائش کی سیر کے لیے آنے والوں اور میڈیا کو اپنی طرف متوجہ رکھا۔
قطر ایئرویز کی انتظامیہ نے مصنوعی ذہانت کو عمدگی سے بروئے کار لانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ مسافر ورچوئل عمل سے بات بھی کرسکیں گے۔
قطر ایئرویز کا پروگرام Sama 2.0 کسی بھی سوال کا ریئل ٹائم میں جواب دے گا۔ ورچوئل عملے سے فضائی سفر کی بنیادی باتیں، منزل ، سپورٹ ٹپس اور دوسرا بہت کچھ پوچھا جاسکے گا۔ ورچوئل عملہ QVerse اور ایپ کے ذریعے دستیاب ہوگا۔
قطر ایئرویز کے لیے ورچوئل عملہ اے آئی ڈجیٹل ہیومن ٹیکنالوجی میں نمایاں حیثیت رکھنے والے ادارے UneeQ نے تیار کیا ہے۔ دونوں اداروں نے مل کر شہری ہوابازی کی دنیا میں نئے معیارات مقرر کیے ہیں۔
اپنی قسم کا واحد کیبن کریو ذاتی یعنی مخصوص نوعیت کے اور خدمات سے متعلق اشتراکِ عمل کے معیارات بھی مقرر کرے گا۔
قطر ایئرویز کے وائس پریزیڈنٹ مارکیٹنگ بابر رحمان نے بتایا کہ سما ٹو جدت سے ہماری رغبت کو ظاہر کرتا ہے اور یہ بھی ہم منفرد نوعیت کی خدمات اور میزبانی یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
بابر رحمان کا مزید کہنا تھا کہ انسان اور ٹیکنالوجی کا یہ خوبصورت ملاپ اور اشتراکِ عمل صرف قطر ایئر ویز کے لیے نہیں بلکہ پوری ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک قابلِ فخر پیش رفت ہے۔
یونیک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر دینی ٹامسیٹ کہتے ہیں کہ سما ٹو ٹیکنالوجی کو انفرادی حیثیت دینے سے متعلق یونیک کے عزم کا ثبوت فراہم کرتی ہے۔ یہ پیش رفت فضائی سفر کے دوران ایسی جدت طرازی کی نمائندگی کرتی ہے جو ایوی ایشن انڈسٹری میں قطر ایئرویز کی عالمی معیار کی خدمات سے ہم آہنگ ہے۔