پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 فروری کو طلب کیے جانےکا امکان ہے اجلاس میں مخصوص نشستوں پرمنتخب ہونے والے ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفیکشن کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس صدارتی الیکشن سے ایک روز قبل طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی 19 اور اقلیتوں کی 3 نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
صدارتی الیکشن میں صرف حلف اٹھانے والے رکن اسمبلی ہی ووٹ کاسٹ کرنے کے مجاز ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں 21 مخصوص نشستوں پرمنتخب ہونے والے ارکان سے حلف لیں گے۔