پی ٹی آئی کےمرکزی صدرپرویزالٰہی نے اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کےبعدصحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مخصوص سیٹیں پی ڈی ایم میں تقسیم کرکےالیکشن کمیشن نے ناانصافی کی انتہا کردی ہے۔ اتوارکوعوام دھاندلی کے خلاف تاریخی احتجاج کریں گے۔
عام انتخابات میں پی ٹی آئی کےجیتے ہوئے امیدواروں کارزلٹ ٹمپرکرکےہروایا گیا۔عوامی مینڈیٹ کی توہین کرکےملک کوخوفناک بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ۔ جعلی حکومت کے پاس معیشت، غربت، مہنگائی، بے روزگاری اورامن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو کنٹرول کرنے کا کوئی فارمولا نہیں۔
پرویزالٰہی کا مذید کہنا تھ اکہ پی ٹی آئی کےمینڈیٹ کی واپسی کےبغیر حکومت کی مفاہمت کی پیشکش کوئی معنی نہیں رکھتی۔ موجودہ بحران سے نکلنےکا واحد راستہ عمران خان سےبراہ راست بات چیت ہے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب کی عوام پرتجربے بند کیے جائیں۔ ہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگا لیں لیکن عوامی منصوبوں کو چلنے دیں فارم 47 والے زیادہ دیرتک عوام کےمینڈیٹ پرقابض نہیں رہ سکیں گے۔