متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور ورلڈ بینک واٹر گلوبل ڈائریکٹر سورج کمار نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور مبارکباد کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر بات چیت بھی کی۔
یو اے ای قونصل جنرل نے مراد علی شاہ کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سندھ میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔
دونوں کے درمیان اتفاق ہوا کہ اماراتی سرمایہ کاروں کے وفد کو کراچی بلایا جائے گا اور منصوبوں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔
دوسری جانب ورلڈ بینک واٹر گلوبل ڈائریکٹر سورج کمار کے ساتھ ہوئی ملاقات طے پایا کہ کراچی واٹر کارپوریشن کو بہتر انداز میں چلانا ہوگا تاکہ وہ اپنے اخراجات پورے کرسکے، اس کا فنانشل ماڈل بہترین ہونا چاہئے، اس وقت یہ ایسا ادارہ ہے جو اپنے بجلی بل کی ادائیگی کے لیے سندھ حکومت سے مدد لیتا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا ورلڈ بینک کی مشاورت پر واٹر بورڈ میں اصلاحات لائی جائیں گی، واٹرکارپوریشن کو ایک موثر اور بہترین ادارہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو یومیہ پانچ س وپچاس ملین گیلن پانی ملتا ہے، واٹر ریٹ چوبیس پیسے فی گیلن ہے ہم پانی کے پیسے بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔