گنے کا رس پاکستان کا پسندیدہ مشروب ہے، جسے بچے اور سب شوق سے پیتے ہیں۔ خصوصا گرمیوں کی چلچلاتی دھوپ میں جگہ جگہ بکنے والا اور نسبتا سستا مشروب ، پیاس بجھا کر ایک نئی توانائی بخشتا ہے
گنے کے رس کو قدرتی طور پر بے حد لذیذ اور فرحت بخش مشروب کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ، کیوں کہ اس میں غذائی اجزا وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔
گنے کے رس کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں ۔
قدرتی توانائی مہیا کرنے والا یہ مشروب، خون میں گلوکوز کی سطح کو بڑھاتا ہے اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے ۔
یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے ۔
گنے کے رس میں فینولک ایسڈ، فلیوو نائیڈ اور گلائکولک ایسڈ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جو کہ اچھی جلد کے لئے مفید ہیں۔
گنے کا رس کیلشیم ، فاسفورس ، سے پر ہے ، جو کہ دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ۔
گنے کا رس وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے پر ہوتا ہے ۔ جوکہ مدافعاتی نطام کو تقریت دے کر مجموعی صحت کے لئے مفید ہے ۔
گنے کا رس ضروری غذائی اجزا جیسے فولک ایسیڈ، وٹامن بی ، اینٹی آکسیڈنٹ اور کیلشیم سے پر ہوتا ہے اور دوران حمل خواتین کو طاقت فراہم کرتا ہے۔
ایسی خواتین جنہیں ذیابیطس ہو انہیں گنے کے رس کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے ۔
گنے کا رس خون میں گلوکوز کی سطح کو بڑھاتا ہے۔اور بخار سے ہونے والی کمزوری اور نقاہت کو بحال کرتا ہے ۔ یرقان کے مریضوں کے لئے گنےکے رس سے بہتر شاید ہی کوئی دوا ہو۔
گنے کے رس کے بے شمار فوائد کے باوجود ذیا بیطس کے مریضوں کو اس کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے۔