Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 مارچ 2024 09:19pm

خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع،ممبران کی تعداد24 ہوگئی

خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید چار ارکین صوبائی اسمبلی کو بطور معاون خصوصی شامل ہوگئے، کابینہ پندرہ وزراء ، پانچ مشیر اور چار معاونین خصوصی پر مشتمل ہوگا۔

اراکین صوبائی اسمبلی عبد الکریم، لیاقت علی خان، امجد علی اور خالد لطیف کا بطور معاون خصوصی اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ کابینہ میں شامل 15 وزراء نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس میں خیبرپختونخوا کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، آئی جی اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

خیبر پختونخوا کابینہ 24 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ اور محمد سجاد کو شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مینا خان اور فضل شکور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں۔

صوبائی کابینہ میں موجود دیگر ارکان میں نذیر عباسی، پختون یار، آفتاب عالم، خلیق الرحمان، قاسم علی شاہ، فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طور بھی شامل ہیں۔

کے پی حکومت میں 5 مشیروں کی تقرری بھی کر دی گئی ہے، مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبائی کابینہ کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

Read Comments