Aaj Logo

شائع 05 مارچ 2024 10:17pm

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات ایک بار پھر چیلنج کر دیے گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات ایک بار پھر الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیے گئے۔

الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دو الگ درخواستیں محمود خان اور محمد مزمل کی جانب سے دائر کی گئیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کا پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روکا جائے۔

اس حوالے سے اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، مجھے انٹراپارٹی الیکشن کے عمل سے دور رکھا گیا، مخصوص ٹولے کا پارٹی پر قبضہ ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے انٹراپارٹی الیکشن کا تاریخی فیصلہ دیا تھا، آج ہم نے مطالبہ کیا ہے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، ہم ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے، تحریک انصاف کے ورکرز کا بنیادی حق ہے کہ قیادت کا انتخاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی صبح شام مینڈیٹ کا واویلا کرتی ہے، ہم نے الیکشن کمیشن میں اس پر درخواست دائر کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے دو فروری کو پریس کانفرنس کی تھی اور مصالحت کا راستہ اپنایا تھا، میں نے کہا تھا تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے طے کیا جائے۔

Read Comments