Aaj Logo

شائع 05 مارچ 2024 05:47pm

سیمنٹ انڈسٹریز کو بڑا جھٹکا، تعمیراتی صنعت بیٹھ گئی

فروری میں سیمنٹ کی فروخت انیس فیصد سے زائد نیچے چلی گئی ہے، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرررز ایسوسی ایشن کے مطابق فروری 2024 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 28 لاکھ 63 ہزار ٹن رہی، جو فروری 2023 کی 35 لاکھ 90 ہزار ٹن کے مقابلے میں 20.2 فیصد کم ہے، گزشتہ ماہ سیمنٹ کی برآمد 11 فیصد کمی سے 3 لاکھ 95 ہزار 935 ٹن رہی۔

فروری 2024 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 19.26 فیصد کمی سے 2.433 ملین ٹن رہی جو فروری 2023میں 3.014 ملین ٹن رہی تھی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 19.08 فیصد کمی سے 8لاکھ26ہزار 85ٹن رہی جو گزشتہ سال فروری میں 1.021ملین ٹن رہی تھی۔

شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے فروری 2024کے دوران سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ میں فروخت 20.73فیصد کمی سے 2.338ملین ٹن رہی جو فروری 2023میں 2.949ملین ٹن رہی تھی۔

جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروری 2024میں مقامی فروخت 5لاکھ 25ہزار 543ٹن رہی جو فروری 2023کی مقامی فروخت 6لاکھ 40ہزار 645ٹن کے مقابلے میں 17.97فیصد کم رہی۔

فروری 2024 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے ایکسپورٹ 47.40فیصد کے نمایاں اضافہ سے 95ہزار 393ٹن رہی جو فروری 2023 میں 64ہزار 717ٹن رہی تھی۔ فروری کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 20.96 فیصد کمی سے 3لاکھ 542ٹن رہی جو فروری 2023میں 3لاکھ80ہزار 245ٹن رہی تھی۔

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ جولائی تا فروری کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (بشمول مقامی و برآمدات) 30.555ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی مجموعی فروخت 29.805ملین ٹن سے 2.52فیصد زائد رہی۔ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 26.059ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی مقامی فروخت 27.207 ملین ٹن سے 4.22فیصد کم رہی۔

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 73.10فیصد کے نمایاں اضافہ سے 4.496ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی ایکسپورٹ 2.597ملین ٹن رہی تھی۔

Read Comments