پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کی منظوری دیدی، پہلے مرحلے میں کابینہ کے 15 وزراء اور دو مشیروں کی تقرری ہوگی۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں تاج محمد ترند، شکیل خان، ارشد ایوب اور میناخان شامل ہوں گے۔
اسی طرح ڈاکٹر امجد، فضل حکیم، فضل شکور اور تیمور سلیم جھگڑا بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
فضل الہیٰ، عاقب اللہ، مشتاق غنی،عدنان قادری اور آفتاب عالم بھی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔
جبکہ انور زیب اور میاں عمر کاکاخیل کے نام بھی کابینہ فہرست میں شامل کر لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب تیمورجھگڑا کی جگہ مزمل اسلم کابینہ میں شامل کر لیا گیا، بانی پی ٹی آئی چیئرمین نے مزمل کی منظوری دیدی۔ مزمل اسلم پاکستان تحریک انصاف کے مالی معاملات کے انچارج اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے منگل کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اور کابینہ کے اراکین کی منظوری لی۔
ملاقات کے بعد گفتگو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان جلد رہا ہوں گے۔