پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والی خواتین کا مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے پشاور میں احتجاج جاری ہے۔
پی ٹی آئی خواتین نے مطالبہ کیا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، ہمیں مخصوص نشستوں کا اپنا حق دیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی تھی۔
الیکشن کمیشن نے قرار دیا تھا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں مذکورہ سیٹیں خالی نہیں رہیں گی اور دیگر جماعتوں کو ان کی جیتی گئی (جنرل) نشستوں کی بنیاد پر الاٹ کی جائیں گی۔
پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے پر سپریم کورٹجانے کا اعلان
قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں آئینیترمیم کیلئے ترپ کا پتہ