کامیاب ہونا کسے پسند نہیں۔ لیکن زندگی میں بعض چھوٹی چھوٹی باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں ہم عام طور پر نظرانداز کر دیتے ہیں حالانکہ یہی چھوٹی چیزیں ہماری کامیابی میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق 8 کام ایسے ہیں جو بظاہر تو بہت معمولی ہیں اور ان کے لیے کوئی مشقت بھی درکار نہیں لیکن یہ آپ کو کامیاب ترین انسانوں کی فہرست میں پہنچا سکتے ہیں۔
زندگی میں نظم وضبط لانے کے لئے صبح کی عادات بہت اہم ہیں ، پلاننگ کے ساتھ دن کا آغاز کیا جائے تو بہت سے کام آسان ہوسکتے ہیں۔
صبح سویرے اٹھنا ، مراقبہ ،ورزش ،صحت بخش ناشتہ ،مقاصد کا تعین، ترجیحاتی کام کی فہرست ان تمام باتوں کا خیال رکھ کر آپ اپنی زندگی کواچھی طرح منظم کر سکتے ہیں۔
طے شدہ جاگنے کے اوقات سے اپنے دن کا آغاز کریں اوردن کے لئے مثبت ٹون کو سیٹ کریں۔
مراقبہ ذہنی سکون اوردماغ کو تازہ دم رکھنے کا بہترین طریقہ ہے ۔ذہنی خلفشار سے دور رہ کر ہی روزمرہ معاملات تندہی سے انجام دیے جاسکتے ہیں ۔
دن بھر کی جسمانی سر گرمیوں سے منسلک رہنے کے لئےاپنے جسم کو توانائی دیں ۔جسم کو تندرست اور توانا رکھنے کے لئے صبح کی واکنگ اور جاگنگ ضرور کرنی چاہئے.
رات بھر کے خالی پیٹ کو ایک صحت بخش ناشتے سے فل کریں ۔اور دن بھر کے لیے توانا رہیں۔
صبح کودن بھر کی ترجیحات کی آوٹ لائن تیار کر لیں ۔ مقاصد کا تعین آپ کی زندگی میں نظم و ضبط لائے گا۔
دن بھر انجام دینے والے کام کو آرگنائز کریں ۔ سب سے اہم کام پر سب سے پہلے توجہ دیں اور ایک موثر ٹائم مینجمنٹ کےذریعے نظم وضبط کو فروغ دیں۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ صبح اٹھتے ہی پہلا کام موبائل یا سوشل میڈیا کا جائزہ لینا ہے ۔حالانکہ یہ نہ صرف آپ کا وقت ضائع کرتا ہے ،بلکہ ذہن کو بھی الجھا دیتاہے ۔
اپنی صبح کا ایک حصہ تعمیراتی ہنر یا سرگرمی سیکھنے کے لئے مخصوص کر دیں تو یہ عمل ذاتی نشونما کے ذریعےنظم وضبط کی رہنمائی کرے گا۔