کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں لین دین کے دوران پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر پر بھاری پڑ گیا۔
ملکی تبادلہ منڈیوں میں لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
منگل کی صبح انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی آگئی۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 279.15 روپے پر آگئی۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے اضافہ ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 279.26 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
100 انڈیکس میں 225 پوائنٹس کمی دیکھی گئی ، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 65 ہزار726 پوائنٹس پر بند ہوا۔