Aaj Logo

شائع 05 مارچ 2024 09:29am

ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے، اُن کی جگہ کس نے لی؟

اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے۔ ان کی جگہ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے لے لی ہے۔

بلوم برگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایمیزون کے بانی 60 سالہ جیف بیزوس 2021 کے بعد سے بلومبرگ کی امیر ترین افراد کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔

پیر کے روز ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا انکارپوریٹڈ کے حصص میں 7.2 فیصد کمی آئی ۔ جس کے بعد بلوم برگ ارب پتی انڈیکس میں ایلون مسک، جیف بیزوس کے مقابلے میں پہلی پوزیشن کھو چکے ہیں۔

نو ماہ میں پہلی بار ایلون مسک بلومبرگ کی امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر نہیں رہے۔

ایلون مسک کے پاس اب 197.7 بلین ڈالر کی دولت ہے، جب کہ جیف بیزوس کی دولت 200.3 ارب ڈالر ہے۔

Read Comments