Aaj Logo

شائع 05 مارچ 2024 02:15pm

چمکتی جلد کے لیے چند آسان ترین تجاویز

جدید دور میں میں چمکتی اورصحتمند جلد ایک خواب کی طرح ہے جس کا حصول آلودگی ،دباؤاور مصروف طرز زندگی کی وجہ سے خاصا دشوار ہے۔

ہم میں سے اکثر خواتین اسکن کیئراور سیلف تھراپی کے لئے وقت نہیں نکال پاتی اور یہ لاپرواہی کیل مہاسوں ، بے رونق جلد،اور سن برن کا پیش خیمہ بن سکتی ہے ۔

جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال کرنا بہت اہم ہے کیونکہ یہ صرف خوبصورتی کا معاملہ نہیں ، بلکہ اس کا صحت سے گہرا تعلق ہے۔

صحت مند جلد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ آپ اندرونی طور پر کتنے صحتمند ہیں۔

اگر آپ کے پاس اس مصروف طرز زندگی میں اپنی جلد کی دیکھ بھال کے لئے وقت نہیں ہے توماہرین جلد اس ضمن میں 4 آسان ٹپس بتاتے ہیں ،جسے آپ روزمرہ روٹین میں بآسانی استعمال کر سکتی ہیں ۔

سن اسکرین لگائیں

جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ سردیوں میں سن بلاک کا استعمال ترک کر دیں تو وہغلطی پر ہیں ۔ سن بلاک کا استعمال ہردن استعمال کرنا چاہیے ، خواہ آپ گھر پر ہی کیوں نہ ہوں۔

SPFآپ کی جلد کو نہ صرف سن برن سے بچاتا ہے ,بلکہ سورج کے دیگر مضراثرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

##موئسچرائزر لگائیں۔

یہ بہت ضروری ہے کہ ،جو موئسچرائزر آپ لگائیں وہ نرم ہو۔اس بات کو ہقینی بنائیں کہ یہ آپ کی جلد کو بہت زیادہ چکنی نہ کردے۔

چہرے کی روزانہ کلینزنگ کریں ۔

چہرے کی روزانہ کلینزنگ کرنی چاہئے اور اس کی ضرورت اس وقت اور بھی بڑھ جاتی ہے ، جب آپ نے میک اپ کیا ہو ۔ کلینزنگ میک اپ اور گردوغبار کو آپ کے چہرے پر موجود مساموں سے دور کرتی ہےاور چہرے پر کیل مہاسے پیدا ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ۔

مناسب سیرم کا استعمال ۔

اپنی جلد کی قسم اور مسائل کے مطابق روزانہ لگانے کے لئے سیرم کا ضرور انتخاب کرنا چاہئے ۔

سیرم آپ کی جلد کو گردو غبار اور بے رونقی سے بچاتا ہے ،جلد کو چمک عطا کرتا ہے ۔ ماہرین وٹامن سی سیرم کو صحتمند جلد کے لئے استعمال کرنے پر زور دیتے ہیں ؛

اس کے علاوہ دن میں سن گلاسز استعمال کریں ، رات میں کم از کم 6 سے 8 گھنٹوں کی بھر پور نیند لینی چاہئیے اور صحت بخش اور متوازن غذا کے استعمال کا بھی خیال رکھا جائے۔

Read Comments