سندھ سے سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کےلئے پیپلز پارٹی کے 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
الیکشن کمیشن نے اسلم ابڑو، سیف اللہ دھاریجو ، عاجز دھامرہ اور وقار مہدی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔
سابق اسپیکر آغا سراج درانی کہتے ہیں اگر کسی کو تکلیف ہے تو ٹریبونل جائے، ایسا رویہ رکھنا پارلیمنٹکی توہین ہے۔
سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں سنی اتحاد کونسل کے تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،انتخاب چودہ مارچ کو ہوگا۔
پیپلزپارٹی رہنما کہتے ہیں سنی اتحاد کونسل والے دستبردار ہوجائیں تو ہمارے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوجائیں گے۔