الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی ہے، الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر چار ایک کے تناسب سے فیصلہ دیا، جبکہ الیکشن کمیشن پنجاب کے ممبر بابر حسن بھروانہ نے فیصلے سے جزوی اختلاف کیا۔
ممبر پنجاب الیکشن کمیشن بابر حسن بھروانہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ میں فیصلے سے جزوی طور پر اختلاف کرتا ہوں۔ میں اس بات سے متفق ہوں کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں کیونکہ سنی اتحاد کونسل نے بروقت ترجیحی فہرستیں جمع نہیں کروائیں۔
پی ٹی آئی کا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان
بابر حسن بھروانہ نے لکھا کہ میں مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کے فیصلے سے اختلاف کرتا ہوں۔آئین میں ترمیم ہونے تک یہ خالی نشستیں کسی کو الاٹ نہ کی جائیں۔