ساگو دانہ کوعام طور پر پیٹ کی بیماریوں سے بچاو یا پھر بیماروں اورکمزورافراد یا بچوں کی خوراک سمجھا جاتا ہے ۔مگرجان لیجئے کہ اسے صحت مند افراد بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
ساگو دانہ سفید رنگ کے چھوٹےچھوٹے دانے خشخاش سے مشابہہ ہوتے ہیں، غذائیت سے بھرا عموماً دودھ کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔
ساگو دانہ آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے۔ اگر اسے خالی پیٹ کھایا جائے توقبض رفع کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اکثر قے اور اسہال میں ساگو دانہ تجویز کیا جاتا ہے۔
زود ہضم ہونے کے علاوہ ساگو دانہ میں موجود نشاستہ اور ہائیکاربونیٹ دیر تک پیٹ بڑھے رہنے کااحساس دیتا ہے اور بار بار کھانے کی طلب نہیں ہوتی ۔
غذائیت سے بھر پور ساگو دانہ میں فائبر ، پوٹاشیم ، فولک ایسڈ میگنیشیم ، کیلشیم ، وٹامنز اور آئرن پائے جائے ہیں اس لئے یہ جسم کو بھر پور طاقت دینے کے ساتھ ساتھ جسمانی کمزروی کو رفع کرے ہوئے بہترین غذائی قوت دیتا ہے۔
https://www.aaj.tv/trends/womenخالی پیٹ ساگو دانہ کھایا جائے تو یہ آنتوں کی صحت کے لئے مفید ہے ۔