بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے رشوت کیس میں قانون سازوں کو عدالتی کارروائی سے ملنے والا استثنٰی ختم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
سپریم کورٹ نے 1998 کے قانون کو منسوخ کرکے قانون سازوں کو دیا جان والے استثنٰی ختم کیا ہے۔
یہ کیس منتخب ایوان میں ووٹ دینے یا کسی موضوع پر بولنے کے لیے لی جانے والی رشوت کے حوالے سے تھا۔
نریندر مودی نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کا یہ فیصلہ صاف ستھری سیاست کو یقینی بنائے گا اور سسٹم پر لوگوں کا اعتماد بڑھے گا۔
سپریم کورٹ کا صدارتی فیصلہ چیف جسٹس آف انڈیا مسٹر جسٹس ڈی وائی چندر چُوڑ کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے مکمل اتفاقِ رائے سے دیا تھا۔