ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات جاری ہیں
نیویارک پوسٹ کے مطابق مکیش امبانی نے بیٹے کی تین روزہ شادی سے پہلے کی تقریبات پر تقریباً 120 ملین ڈالرخرچ کر ڈالے ہیں اننت ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں، جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 116.8 بلین ڈالرز ہے۔
تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے 12 سو امیر ترین افراد کو مدعو کیا تھا۔ ایوانکا ٹرمپ، جیرڈ کشنر، بل گیٹس، مارک زکربرگ اور ریانہ بھی شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔
اس کے علاوہ بالی ووڈ کے سرکردہ اداکاروں اور منافع بخش انڈین پریمیئر لیگ سے تعلق رکھنے والی کھیلوں کی شخصیات نے بھی تقریبات میں شرکت کی۔
امبانی نے 2018 میں اپنی بیٹی ایشا کے لیے بھی ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا تھا جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ تقریب میں 100 ملین ڈالر لاگت آئی جس میں بیونسے کی پرفارمنس شامل تھی۔
مہمانوں کی فہرست میں ہلیری کلنٹن اور جان کیری کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔