پنجاب کی جیل میں قیدی اب گھروں سے سامان منگوانے کے بجائے جیل سے ہی لے سکیں گے، قیدیوں کی سہولت کے لیے اسمارٹ اسٹور بنا دیا گیا۔
کیمپ جیل لاہور میں باضابطہ طور پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تحت اسمارٹ اسٹور کو فعال کر دیا گیا ہے
اسٹور پر چائے،کولڈ ڈرنکس، بیکری آئٹمز،صابن سمیت ضرورت کی تمام چیزیں دستیاب ہوں گی۔
اس اقدام سے قیدی گھروں سے سامان منگوانے بجائے جیلوں سے ہی لے سکیں گے۔
قیدیوں کے پنجاب بنک میں موجودہ اکاوئنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے آن لائن پیمنٹ ہو سکے گی۔