Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2024 10:23pm

نو منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری پیر کو ہوگی، کون کون شرکت کریگا

ملک کے 32 ویں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری پیر کی دوپہر 3 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔

شیڈول کے مطابق صدر مملکت نئے منتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیں گے۔

قومی اسمبلی میں منتخب شہباز شریف کو ملک کے وزیراعظم کی سکیورٹی دے دی گئی۔

وزیراعظم کی حلف برداری تقریب کیلئے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔

آرمی چیف اور دیگر سروسز چیف وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور نگران وزیراعظم بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے۔

نامزد صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب کے دعوت نامے بھیجے گئے۔

ن لیگ کے پارٹی عہدیدار اور دیگر بھی وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے۔

Read Comments