کراچی میں ابراہیم حیدری بندر کے قریب سمندر میں کشتی تیز ہوا کے باعث الٹ گئی۔
حادثے میں 3 ماہی گیرڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک ماہی گیر جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 کو بچا لیا گیا۔
جاں بحق ماہی گیر کی شناخت 50 سالہ امام الحق کے نام سے ہوئی ہے۔
بچ جانے والے ایک ماہی گیر کی حالت غیر ہونے کی وجہ سے اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔