قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بارش کے وقفے کے دوران کیا کرتے ہیں؟ سابق کھلاڑی وسیم اکرم نے بتا دیا ہے۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی جانب سے کہنا تھا کہ آج میں اور ہمارے دور میں بہت فرق ہے، تاہم ڈریسنگ روم کے اندر فون کی اجازت نہیں ہوتی ہے، جس کی وجہ سے کھلاڑی وقفے کے دوران بات چیت کر کے دل کو بہلاتے ہیں۔
مقامی اسپوررٹس کے پروگرام میں دوران گفتگو وسیم اکرم نے بتایا کہ ہمارے وقت میں ہم بارش کے دوران جب کبھی وقفہ ہوتا تو ہم تاش یا پھر کوئی دوسرا کھیل کھیلتے تھے، تاکہ ماحول کو خوشگوار بنایا جا سکے۔
اسی دوران محمد حفیظ بھی پروگرام میں موجود تھے، جن کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے کھلاڑیوں میں مایوسی چھا جاتی ہے، کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں۔
تاہم لمبا وقفہ ہو تو مشکل ہوتا ہے، تاہم اگر مختصر ہو تو ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں، چائے پر گزارا کرتے ہیں۔
محمد حفیظ نے بتایا کہ مینیجر فون لے لیتا ہے، جو کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ہے، اس صورتحال میں کھلاڑی سوشل میڈیا کی وجہ سے پریشان نہیں ہو سکتے۔