Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2024 01:31pm

وزیر اعلیٰ سندھ نے پیپلز پارٹی کے نامزد سینیٹرز کا اعلان کر دیا

Welcome

بلدیاتی ترامیم ن لیگ نہیں کرے گی، سندھ کے نو منتخب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا گفتگو میں پیپلز پارٹی کے نامزد سینیٹ کے ممبرز کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےاسلم ابڑو اورسیف اللہ دھاریجو کوسینیٹ کے لیے نامزد کیا ہے، جبکہ وقارمہدی اورعاجزدھامرہ کورنگ امیدوار ہونگے۔ ساتھ ہی مراد علی شاہ نے دونوں سینیٹرز کو مبارکباد دے دی ہے۔

میڈیا گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی لیڈرشپ اسلام آباد میں ہے، صوبے سندھ میں بلدیاتی حکومت موجود ہے، سندھ میں بااختیار مقامی حکومتیں موجود ہیں، مکمل بااختیار اللہ کی ذات ہوتی ہے، مقامی حکومتوں کومؤثربنانےکیلئےترامیم کی ہیں، سندھ میں بااختیار مقامی حکومتیں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کےنظام میں مزید بہتری کےلیےتیار ہیں، کراچی میں مرتضی وہاب میئر ہیں کام کررہے ہیں، وہ فعال طریقے سےکام کررہے ہیں، زید قانون میں ترامیم ہونگی تو صوبائی اسمبلی کرے گی، بہت احترام کےساتھ بلدیاتی ترامیم ن لیگ نہیں کرے گی۔

شاید سندھ کےبلدیاتی نظام سےمتاثر ہوکر پنجاب کےلیےمعاہدہ کیا ہے،مزید بھتری کی ضرورت ہوگی تو ہم خود کرینگے، ایک اچھی ٹیم سامنے پیش کریں گےجو سندھ میں کام کرے گی، ہر حکومت ک کام امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔

جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کے 10 پوائنٹس پر بھی عمل درآمد پر کہا کہ بلاول بھٹو نے 10 پوائنٹ دئیے تھے ان نکات پر کام کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایسی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے جس سے غریب کو ریلیف ملے، انتظامیہ عمل درآمد کروائے جو پیسے مقرر ہوں، باہر تہواروں پر قیمتوں میں کمی ہوتی ہے یہاں مہنگی ہوتی ہیں۔

اسپیکر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی الیکشن میں بھی ایم کیوایم سےرابطہ کیاتھا، سیاست میں ہر ووٹر کےپاس جاتےہیں، ایم کیوایم سندھ میں اسٹیک رکھتی ہے، ایم کیوایم،سنی اتحاد کونسل ارکان سےبھی بات کرینگے۔

وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننےکا فیصلہ ہے، کابینہ وزیراعلی نےبنانی ہوتی ہے، وزیراعلی پارٹی قیادت کی مشاورت سےکابینہ بناناہوتی ہے، ہر حکومت کا کام امن و امان کی صورتحال بھتر کرناہوتاہے، امن و امان صوبائی معاملہ ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مسلسل سندھ حکومت چوتھی مرتبہ بنی ہے،صوبےکےلوگوں کی خدمت کا تسلسل ہے، صوبےکےلوگوں نےپیپلزپارٹی کی خدمات کو سراہاہے۔

سندھ کےلوگوں نےبہت بڑا مینڈیٹ دیاہے، جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مہنگائی حکومت کے لیے بڑا چیلنج قرار دے دیا ہے۔

Read Comments